افغانستان کی امن کونسل کا وفد چیئرمین صلاح الدین ربانی کی سربراہی میں 12 نومبر کو تین روز کے دورے پر پاکستان آئے گا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے صلاح الدین ربانی کو پاکستان آنے کی دعوت دی تھی جس کا مقصد افغانستان میں امن کے قیام کے لئے مذاکرات کرنا تھا۔
پاکستان دورے کے دوران صلاح الدین ربانی صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور فوجی قیادت سے بھی مذاکرات کریں گے۔
اس سے قبل اگست میں صلاح الدین ربانی پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی تنازعات اور اسلام آباد کی جانب سے افغان طالبان رہنماؤں کو رہا نہ کرنے پر دو دفعہ پاکستان کا دورہ منسوخ کر چکے ہیں۔