انتخابات ملتوی کرنے کی سازش ہورہی ہے منور حسن

اپوزیش زرداری کے کھیل کا حصہ نہ بنے، امیر جماعت ،منصورہ میں ڈائیلسز یونٹ کا افتتاح

اپوزیش زرداری کے کھیل کا حصہ نہ بنے، امیر جماعت ،منصورہ میں ڈائیلسز یونٹ کا افتتاح (فوٹو ایکسپریس)

امیر جماعت اسلامی منور حسن نے کہا ہے کہ چار کا ٹولہ ایک بار پھر اقتدار پر قابض ہونے کیلیے ہاتھ پائوں مار رہا ہے۔ مفاہمت کے نام پر بیک ڈور سیاسی سرگرمیوں کے ذریعے انتخابات کو ایک سال کیلیے ملتوی کرنیکی سازش ہو رہی ہے،


اپوزیشن کی کسی پارٹی کو ٹریپ نہیں ہونا چاہیے اور الیکشن ملتوی کرنے میں زرداری کے کسی کھیل کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے الخدمت ٹیچنگ ہسپتال منصورہ میں ڈائیلسز یونٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ منور حسن نے کہاکہ فخرو بھائی کو فخرو بابا کہہ ان کو ہٹانے کا منصوبہ بن رہا ہے،

فخرو بھائی ہرگز استعفیٰ نہ دیں، ملک میں غربت اور مہنگائی تشویش ناک صورت اختیارکرچکی ہے ۔ لاکھوں لوگ روزانہ دس بارہ گھنٹے محنت و مشقت کرنے کے باوجود اپنے بچوں کو دووقت کا کھانا نہیں کھلاسکتے۔ انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ انسانی فلاح کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور حاجت مندوں ، بیماروں اور بے سہارا لوگوں کی خدمت کیلیے فلاحی تنظیموں کی سرپرستی کریں۔

Recommended Stories

Load Next Story