پاکستانی فلم میں کام کرکے خوشی ہورہی ہے اوم پوری

بھارتی اداکار نے نبیل قریشی کی فلم ’’ایکٹرز ان لاء ‘‘ کے آخری اسپیل کی فلم بندی میں حصہ لیا۔

بھارتی اداکار نے نبیل قریشی کی فلم ’’ایکٹرز ان لاء ‘‘ کے آخری اسپیل کی فلم بندی میں حصہ لیا۔ فوٹو: فائل

بین الاقوامی شہرت یافتہ بھارتی اداکار اوم پوری گزشتہ ہفتہ پاکستان پہنچے جہاں انھوں نے ڈائریکٹر نبیل قریشی کی فلم ''ایکٹرز ان لاء'' کے آخری اسپیل کی عکسبندی میں حصہ لیا۔


اوم پوری دوماہ قبل بھی اسی فلم کی شوٹنگ میں حصہ لینے کے لیے پاکستان آئے تھے، انھوں نے کہا کہ پاکستانی فلم میں کام کرکے خوشی ہورہی ہے, دونوں ممالک کے فنکاروں کو ایک دوسرے کے ممالک جاکر کام کرنا چاہیے تاکہ ثقافتی سطح پر دونوں ممالک کے درمیان بہتری آئے، انھوں نے کہا اس فلم کی کہانی بہت اچھی ہے۔ اس فلم میں مہوش حیات اور فہد مصطفی نے مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
Load Next Story