بنوں میں پولیس اور دہشت گردوں کےدرمیان فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید ہوگیاجبکہ دو دہشت گرد مارے گئے۔
دووا پل پر پولیس اہلکاروں نےرکشےمیں سوار تین مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی توملزموں نےفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔
پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ تیسرےکوزخمی حالت میں پکڑلیاگیا۔ دہشت گردوں سے4 کلاشنکوف،1 پستول، 4 دستی بم، 12 میگزین، 2 وائرلیس سیٹ اور 2 موبائل فونز برآمد کئے گئے۔ پولیس کے مطابق ایک دہشت گردکا نام ابراہیم ہے اور وہ کالعدم تحریک طالبان کے سابق امیر بیت اللہ محسود کا بھانجا ہے۔