فیس بک پر خواتین کی غیر اخلاقی تصاویر لگا کر جعلی اکاؤنٹ بنانے والا ملزم گرفتار
ملزم نے خاتون کی تصاویر فیس بک پر لگائیں اور واٹس اپ کے ذریعے مدعی کے اہل خانہ کو پیغامات بھی بھیجے، ایف آئی اے
ایف آئی اے کے سائبر کرائم سیل نے فیس بک پر خواتین کی غیر اخلاقی تصاویر لگا کر جعلی اکانٹ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے اسلام آباد کے سائبر کرائم سیل نے فیس بک پر خواتین کی غیر اخلاقی تصاویر لگا کر جعلی اکاؤنٹ بنانے والے ملزم عاطف کو گرفتار کر کے سینئر سول جج عبدالغفور کی عدالت میں پیش کیا۔ ایف آئی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے ذیشان افضل نامی شخص کی ہمشیرہ کی غیر اخلاقی تصاویر فیس بک پر لگائیں جب کہ واٹس اپ کے ذریعے مدعی کے اہل خانہ کو پیغامات بھی بھیجے۔
ایف آئی اے حکام نے ملزم عاطف سے کمپیوٹر اکاؤنٹ کے خفیہ کوڈز کی برآمدگی کے لیے 10 دن کا ریمانڈ طلب کیا تاہم عدالت نے ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔