مشترکہ مفادات کونسل کا مردم شماری موخر کرنے کا فیصلہ

مردم شماری کا مرحلہ وارانعقاد کیا گیا تو یہ عالمی معیار کے طے شدہ طریقہ کار کی خلاف ورزی ہوگی،اجلاس میں فیصلہ


ویب ڈیسک March 25, 2016
مردم شماری کا مرحلہ وارانعقاد کیا گیا تو یہ عالمی معیار کے طے شدہ طریقہ کار کی خلاف ورزی ہوگی،اجلاس میں فیصلہ۔ فوٹو:فائل

وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل نے اتفاق رائے سے ایک مرتبہ پھر مردم شماری کو موخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطاق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوا جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی اور محکمہ شماریات کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیکرٹری محکمہ شماریات نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مردم شماری پورے ملک میں ایک ہی وقت میں کی جائے گی جس میں شفافیت برقرار رکھنے کے لے پاک فوج کے 3 لاکھ اہلکاروں کی ضرورت ہے لیکن مسلح افواج اس وقت آپریشن ضرب عضب میں مصروف ہیں۔

اجلاس میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ مردم شماری کا مرحلہ وارانعقاد کیا گیا تو یہ عالمی معیار کے طے شدہ طریقہ کار کی خلاف ورزی ہوگی اس لئے مردم شماری کا مرحلہ وار انعقاد ممکن نہیں جب کہ مردم شماری پرصوبائی حکومتوں اور مسلح افواج کے ساتھ دوبارہ مشاورت کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں