اب انقلاب کوآنے سے کوئی نہیںروک سکتا فاروق ستار

ملک میںمستقل تبدیلی وقت کی اہم ضرورت ہے،جہانیاںمیںجلسے سے خطاب

ملک میں مستقل تبدیلی وقت کی اہم ضرورت ہے،جہانیاں میںجلسے سے خطاب (فوٹو ایکسپریس)

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرووفاقی وزیربرائے سمندرپار پاکستانیزڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاہے کہ اب انقلاب آنے سے کوئی نہیںروک سکتا، ملک میںتبدیلی وقت کی اہم ضرورت ہے اور ملک میںتبدیلی مستقل بنیادپرہونی چاہیے،

حکمران فیول ایڈجسمنٹ کے نام پرکسانوںکولوٹ رہے ہیںفیول پرائس ایڈجسمنٹ کی لعنت کھیتوںکو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے۔کراچی کامسئلہ مصنوعی مسئلہ ہے جونہ صرف کراچی بلکہ پورے ملک کے خلاف سازش کا حصہ ہے۔ان خیالات کا اظہارانھوںنے جمعرات کو جنوبی پنجاب کے ضلع جہانیاں میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر واسع جلیل،


رائے خالدجاویداور دیگر بھی موجودتھے۔فاروق ستارنے کہا کہ جنوبی پنجاب کے کسی بھی اراکین اسمبلی نے پارلیمنٹ میں جنوبی پنجاب صوبہ کیلیے قراردادجمع نہیںکرائی،جنوبی پنجاب صوبے کامسئلہ اگراب حل نہیں ہواتوپھرکبھی حل نہ ہوگا۔علیحدہ صوبہ بنناضروری ہے اورجنوبی پنجاب کے عوام کوان کاحق ملناچاہیے۔انھوںنے کہاکہ بھتہ مافیااورجرائم مافیاکوتاوان اوربھتہ نہ دینے پرکراچی کے معصوم شہریوںکاقتل عام کیا جارہاہے،

اب وہ وقت آگیا ہے کہ کراچی سمیت پورے ملک کوبھتہ مافیااورحکمران مافیا سے آزادکراناہوگا۔ رابطہ کمیٹی کے رکن افتخاراکبررندھاوانے کہاکہ ایم کیوایم کی سیاست کا مقصد اقتدار کا حصول نہیں بلکہ عوام میں شعور وبیداری پیداکرناہے، ہم مقدمے بازی اورتھانہ کچری کی سیاست کامکمل خاتمہ کریںگے۔

Recommended Stories

Load Next Story