لاہور کے سفاری پارک میں رانی کھیت کی بیماری سے 40 مور اور فیز نٹ مر گئے

ویکسی نیشن کرائی گئی لیکن اس کے باوجود بھی پرندے مر گئے، ڈپٹی ڈائریکٹر سفاری پارک


ویب ڈیسک March 25, 2016
ویکسی نیشن کرائی گئی لیکن اس کے باوجود بھی پرندے مر گئے، ڈپٹی ڈائریکٹر سفاری پارک. فوٹو: فائل

سفاری پارک میں رانی کھیت کی بیماری سے 40 مور اور فیز نٹ مر گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے سفاری پارک میں رانی کھیت کی بیماری سے 40 مور اور فیز نٹ مر گئے جب کہ چند نجی فارم ہاؤسز میں اس بیماری کے باعث متعدد مور اور فیز نٹ مر چکے ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سفاری پاک سید ظفرالحسن کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن کرائی گئی لیکن اس کے باوجود بھی پرندے مر گئے۔

بیماری پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر متاثرہ پرندوں کو علیحدہ پنجروں میں منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ لاہور کے چڑیا گھر اور جلو پارک انتظامیہ کو بھی پرندوں کو ویکسی نیشن کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں