غیر اخلاقی سوال پوچھنے پر سنی لیون نے صحافی کو تھپڑ رسید کردیا

رپورٹر کے سوال پر اداکارہ نے فوری طور پر جواب دیا اس لئے ہم پولیس کے پاس مقدمہ درج نہیں کرا رہے، شوہر سنی لیون


ویب ڈیسک March 25, 2016
رپورٹر کے سوال پر اداکارہ نے فوری طور پر جواب دیا اس لئے ہم پولیس کے پاس مقدمہ درج نہیں کرا رہے، شوہر سنی لیون۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے غیر اخلاقی سوال پوچھنے پر صحافی کو تھپڑ رسید کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنی لیون بھارتی ریاست گجرات کے شہر سورت میں ہولی کے حوالے سے منعقد ایک تقریب میں موجود تھیں کہ ایک صحافی کے غیر اخلاقی سوال پوچھنے پر غصے میں آ گئیں اور اس کے منہ پر تھپڑ رسید کردیا۔

بعدازاں سنی لیون نے پروگرام انتظامیہ سے کہا کہ وہ اسی صورت میں پرفارم کریں گی جب اس میں صحافی شریک نہ ہوں، مطالبہ پورا ہونے کے بعد اداکارہ نے کچھ دیر تک اسٹیج پر پرفارم کیا۔ دوسری جانب سنی لیون کے شوہر کا کہنا تھا کہ رپورٹر کے سوال پر سنی لیون نے فوری طور پر جواب دیا اس لئے ہم پولیس کے پاس مقدمہ درج نہیں کرا رہے، جب کہ ایونٹ منعقد کرانے والے طالبعلم تھے اس لئے ہم نہیں چاہتے کہ ان کا کیرئیر تباہ ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔