دنیا میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد 3 ارب 20 کروڑ سے تجاوز کر گئی

2005 سے 2015 کے اختتام تک انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد میں 3 گنا سے بھی زیادہ اضافہ ہوا ہے، ورلڈ بینک


ویب ڈیسک March 25, 2016
2005 سے 2015 کے اختتام تک انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد میں 3 گنا سے بھی زیادہ اضافہ ہوا ہے، ورلڈ بینک. فوٹو: فائل

دنیا بھر میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد میں گزشتہ ایک دہائی کے دوران تین گنا اضافہ ہوا ہے اور انٹر نیٹ یوزر کی تعداد 3 ارب 20 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔

ورلڈ بینک کی جانب سے 2016 کے لئے جاری ورلڈ ڈویلپمنٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نائیجیریا اور دیگر ترقی پزیر ممالک میں عوام کو بجلی اور صاف پانی میسر ہو نا ہو لیکن ان کے پاس موبائل فون موجود ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق ترقی پریز ممالک کی 70 فیصد آبادی موبائل فون رکھنے پر فخر محسوس کرتی ہے۔

ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق 2005 سے 2015 کے دوران انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد میں تین گنا سے بھی زیادہ اضافہ ہوا ہے، جو ایک ارب سے بڑھ کر 2015 کے آختتام تک 3 ارب 20 کروڑ تک جا پہنچی۔ اس کے علاوہ انٹرنیٹ کے ذریعے کاروباری حضرات، عوام اور حکومتیں آج پہلے سے زیادہ ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔