اداکارہ ریما کا میرا کو شادی کا لڈو کھالینے کا مشورہ

شادی کا لڈو جو کھائے وہ بھی پچھتائے اورجو نہ کھائے وہ پچھتائے اس لئے ایک بار اس لڈو کو کھالینا ہی چاہئے، اداکارہ ریما


ویب ڈیسک March 25, 2016
میرا کا شادی کا معاملہ ان کا ذاتی ہے لیکن میرا مشورہ ہے کہ انہیں شادی کرلینی چاہیے ،ریما، فوٹو:فائل

پاکستان کی صف اول کی اداکارہ ریما نے ساتھی اداکارہ میرا کو شادی کا لڈو کھا لینے کا مشورہ دے دیا۔

اداکارہ و ہدایتا کارہ ریما نے اپنے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب کے ہمراہ کراچی میں ٹی بی سے متعلق آگاہی واک میں شرکت کی جس میں ڈاؤ یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر مسعود حمید دیگر ڈاکٹرز اور نرسنگ اسٹاف کی بڑی تعداد شریک تھی جب کہ اس موقع پر واک سے خطاب کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ ٹی بی اور کینسر سمیت تمام مہلک امراض سے آگاہی کے لیے سیمینارز اور ورکشاپس کا انعقاد ضروری ہے، تپ دق کے مریضوں کو سب سے جدا رکھنا بیماری سے پہلے ہی مریض کو ذہنی طور پر موت کے منہ میں دھکیلنے کے مترادف ہے۔ ریما نے ڈاؤ یونیورسٹی اینڈ ہیلتھ سائنسز کے عملے میں اچھی کارکردگی دکھانے پر انعامات اور اسناد بھی تقسیم کیں۔

ایک سوال کے جواب میں ریما کا کہنا تھا کہ اداکارہ میرا کا شادی کا معاملہ ان کا ذاتی ہے لیکن میرا مشورہ ہے کہ انہیں شادی کرلینی چاہیے کیوں کہ جو یہ لڈو کھائے وہ بھی پچھتائے اورجو نہ کھائے وہ پچھتائے اس لئے ایک بار اس لڈو کو کھالینا ہی چاہئے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں