برسلز سے دھماکوں اور فائرنگ کے شبے میں 6 مشتبہ افراد گرفتار

شہر کے مختلف علاقوں سے ایک بار پھر دھماکوں اور فائرنگ کی آوازوں کی اطلاعات ہیں۔


ویب ڈیسک March 25, 2016
شہر کے مختلف علاقوں سے ایک بار پھر دھماکوں اور فائرنگ کی آوازوں کی اطلاعات ہیں۔ فوٹو؛ فائل

KARACHI: شہر میں دھماکوں کے بعد پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 6 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا جب کہ شاربیک میں ایک بار پھر دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات ہیں۔

گزشتہ دنوں برسلز میں ہونے والے دھماکوں کے بعد سے تمام یورپی ممالک میں سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے اور سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران برسلز سے 7، جرمنی سے 2 جب کہ پیرس سے ایک شخص کو ان حملوں میں ملوث ہونے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برسلز کے علاقے شاربیک میں پولیس نے کارروائی کی جس کے دوران مشتبہ شخص نے پولیس کے احکامات ماننے سے انکار کردیا تاہم پولیس نے اس کی ٹانگ میں گولی مار کر اسے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

برسلز حکام کےمطابق گرفتار شخص کا تعلق برسلز حملوں سے ہے جس کو پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تاہم پولیس کی جانب سے ابھی تک گرفتاری ظاہر نہیں کی گئی ہے جب کہ غیر ملکی میڈیا کے مطابق گرفتار شخص کے قبضے سے بڑی تعداد میں دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

دوسری جانب برسلز کے علاقے شاربیک میں ایک بار پھر فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں تاہم اس حوالے سے کسی بھی قسم کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز میں ہونے والے بم دھماکوں کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں