پوپ فرانسس نے پناہ گزینوں کے پیروں کو دھوکر بوسہ دیا

پوپ نے مذہبی رسم ادا کرتے ہوئے پناہ گزینوں کے پیروں کو بوسہ دیا تو وہاں موجود تمام افراد کی آنکھیں نم ہوگئیں۔

پوپ نے مذہبی رسم ادا کرتے ہوئے پناہ گزینوں کے پیروں کو بوسہ دیا تو وہاں موجود تمام افراد کی آنکھیں نم ہوگئیں۔

PESHAWAR:
عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے گزشتہ روز مذہبی رسم کے موقع پر مسلمان، ہندو اور عیسائی پناہ گزینوں کے پیروں کو دھویا اور بوسہ دیا۔

گزشتہ روز روم میں عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے عیسائیوں کی مذہبی تقریب میں شرکت کی جس میں انہوں نے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے پناہ گزینوں کے پیروں کو دھویا اور انہیں بوسہ دیا جن میں شام، نائیجیریا، مالی، پاکستان اور بھارت کے پناہ گزین شامل تھے جب کہ جب کہ پوپ کے اس عمل سے وہاں موجود تمام لوگوں کی آنکھیں نم ہوگئیں۔




اس موقع پر پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ تمام لوگ مختلف مذاہب اور ثقافتوں سے تعلق رکھتے ہیں لیکن سب بھائی ہیں اور امن سے رہنا چاہتے ہیں جب کہ تمام مذاہب کے ماننے والے ایک ہی خدا کے بندے ہیں۔ پوپ فرانسس نے گزشتہ دنوں برسلز میں ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ بھائی چارے کی فضاء کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔



واضح رہے کہ عیسائیوں کے مطابق پاؤں دھونے کی رسم ان کا مذہبی تہوار ہے۔

Load Next Story