بھارت کا موہالی اسٹیڈیم ایک بار پھر پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اُٹھا

کشمیری نوجوانوں نے میچ کے دوران ’’پاکستان زندہ باد، آفریدی لالا اورپاکستان جیتے گا‘‘ کے نعرے لگائے۔


ویب ڈیسک March 25, 2016
کشمیری نوجوانوں نے میچ کے دوران ’’پاکستان زندہ باد، آفریدی لالا اورپاکستان جیتے گا‘‘ کے نعرے لگائے۔ فوٹو؛ اے ایف پی


بھارت کے موہالی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں گو کہ پاکستان سرخرو نہ ہوسکا لیکن اس دوران گراؤنڈ میں پاکستان زندہ باد اورپاکستانی جیتے گا کے نعرے بلند ہوتے رہے۔


کولکتہ کے موہالی اسٹیڈیم میں پاکستان آسٹریلیا سے شکست کھا کر ایونٹ سے ہاہر ہوگیا لیکن کروڑوں پاکستانیوں کی طرح بھارت میں بسنے والے کشمیری بھی پاکستان کی جیت کے لئے دعا گو رہے اوراس کا مظاہرہ پاکستان کے میچ کے دوران بھی نظرآتا رہا جب پاکستان اورنیوزی لینڈ کے میچ کے دوران کشمیری نوجوان ''پاکستان زندہ باد اورپاکستان جیتے گا'' کے نعرے بلند کرتے رہے اورآج بھی جب پاکستان اورآسٹریلیا کا میچ جاری تھا تو اس دوران گراؤنڈ میں کشمیری نوجوان بڑی تعداد میں پاکستان سے اپنی محبت کا والہانہ انداز سے اظہار کرتے رہے اس دوران انہوں نے گراؤنڈ میں ''آفریدی لالا اورپاکستان جیتے گا'' کے نعرے لگائے۔


دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہدآفریدی نے بھی پاکستان کے میچ کے دوران کشمیریوں کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیاجب کہ شاہد آفریدی کا کشمیریوں کا شکریہ ادا کرنا بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکرکو ہضم نہ ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہدآفریدی کو اس قسم کا بیان نہیں دینا چاہیئے تھا اور ان کا بیان سیاسی طور پر درست نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔