بلوچستان میں حالات اتنے خراب نہیں کہ انتخابات نہ ہوسکیںگورنر
علیحدہ صوبہ پشتونوں کا اگر متفقہ فیصلہ ہے تو ان کی اپنی سرزمین ہے اور یہ ان کا حق ہے
گورنر بلو چستان ذوالفقار علی مگسی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں حالات اتنے بھی خراب نہیں کہ انتخابات نہ ہوسکیں۔ کوئٹہ میں یونیورسٹی لاء کالج کے کانووکیشن کے بعد جمعرات کے روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انتخابات وقت پر ہونگے، نگران حکومت بھی بن جائیگی،
اس مرحلے میں انتخابات قبل از وقت ہوں تو بھی فرق نہیں پڑیگا، بلوچستان میں حالات اتنے بھی خراب نہیں کہ انتخابات نہ ہوسکیں، اگر بلوچستان میں انتخابات نہ ہوسکے تو پورے پاکستان میں نہیں ہوسکتے، بلوچستان میں امن وامان کا مسئلہ ضرور ہے مگر کنٹرول ہوسکتا ہے، پشتون ہمارے بھائی ہیں کسی صورت نہیں چاہیں گے وہ ہم سے علیحدہ ہوں،
اگر ناانصافیاں ہورہی ہیں تو ان کا ازالہ ہونا چاہئے، پشتونوں کا اگر متفقہ فیصلہ ہے کہ انہیں صوبے سے علیحدہ ہونا ہے تو ان کی اپنی سرزمین ہے علاقہ ہے اور یہ ان کا حق ہے۔