ایف بی آر نے اسمگلنگ سے نمٹنے کیلیے فوج کی مدد مانگ لی

ایف سی کی مدد سے بلوچستان میں اسمگلنگ پر قابو پانے میں بڑی حد تک کامیابی ملی ہے،چیئرمین ایف بی آر


Business Reporter March 26, 2016
ڈی جی کسٹمز انٹیلی جنس اور چیف کلکٹر نے آئی جی اسلام آباد پولیس، آئی جی پنجاب پولیس اور آئی جی موٹروے پولیس سے بھی اس سلسلے میں تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔ فوٹو: فائل

JALALA: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے پاک فوج، کمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری، انسپکٹر جنرل موٹروے پولیس، انسپکٹر جنرل خیبر پختونخوا پولیس اورآئی جی فرنٹیئر کورکو خط لکھا ہے جس میں اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے مدد طلب کی گئی ہے۔

چیئرمین ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ایف سی کی مدد سے بلوچستان میں اسمگلنگ پر قابو پانے میں بڑی حد تک کامیابی ملی ہے، اس لیے قانون نافذکرنے والے ادارے خیبر پختونخوا سے ملک کے دوسرے حصوں میں ہونے والی اسمگلنگ پر قابو پانے کے لیے ایف بی آر کی مدد کریں۔ ایف بی آر نے خیبر پختونخوا سے راولپنڈی جی ٹی روڈ اور موٹروے پر چیک پوائنٹس قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جہاں کلکٹریٹ اور کسٹمز انٹیلی جنس اسٹاف کی مشترکہ ٹیمیں تعینات کی جائیں گی۔

یہ چیک پوائنٹس این ایل سی ڈرائی پورٹ، جی ٹی روڈ نوشہرہ ، موٹروے ٹول پلازہ، چارسدہ انٹرچینج، صوابی انٹرچینج اور ترنول میں قائم کی جائیں گی۔ ڈی جی کسٹمز انٹیلی جنس اور چیف کلکٹر نے آئی جی اسلام آباد پولیس، آئی جی پنجاب پولیس اور آئی جی موٹروے پولیس سے بھی اس سلسلے میں تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔