حصص مارکیٹ مندی سے نکل آئی75پوائنٹس کا اضافہ

کاروباری حجم میں26.47 فیصد بہتری آئی اور مجموعی طور پر 10 کروڑ 92 لاکھ 22 ہزار 410 حصص کے سودے ہوئے


Business Reporter March 26, 2016
کاروباری حجم میں26.47 فیصد بہتری آئی اور مجموعی طور پر 10 کروڑ 92 لاکھ 22 ہزار 410 حصص کے سودے ہوئے فوٹو : فائل

پاکستان اسٹاک ایکس چینج کاروباری ہفتے کے آخری روز مندی سے نکل آئی تاہم بنچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 32900 پوائنٹس کی حد کو عبور کرنے کے بعد برقرار رکھنے میں ناکام رہا، تیزی کے سبب مارکیٹ سرمائے میں 18ارب84 کروڑ 28لاکھ17 ہزار 764ارب روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا۔

جمعہ کو کاروبار کے آغاز سے ہی مارکیٹ شدید اتار چڑھاؤ کی زد میں رہی، کاروبارکے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 74.67 پوائنٹس بڑھ کر 32876.55 پوائنٹس پربند ہوا،کے ایس ای 30 انڈیکس52.54 پوائنٹس بڑھ کر19139.12، آل شیئرز انڈیکس 67.19 پوائنٹس بڑھ کر22550.39 اورکے ایم آئی 30 انڈیکس 255.46 پوائنٹس اضافے سے 57382.88 پر بند ہوا۔

کاروباری حجم میں26.47 فیصد بہتری آئی اور مجموعی طور پر 10 کروڑ 92 لاکھ 22 ہزار 410 حصص کے سودے ہوئے،کاروبار کا دائرہ 318 کمپنیوں تک محدود رہا جس میں سے 142 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 148 میں کمی اور 28کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔