لودھراں میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سے مقابلے میں 4 دہشت گرد ہلاک

ملزموں سے خودکش جیکٹس، بھاری مقدار میں اسلحہ اور ہینڈگرنیڈ بھی برآمد ہوا ہے


Numainda Express March 26, 2016
ملزموں سے خودکش جیکٹس، بھاری مقدار میں اسلحہ اور ہینڈگرنیڈ بھی برآمد ہوا ہے۔ فوٹو؛ فائل

لودھراں کے علاقہ آدم واہن میں سی ٹی ڈی کے ساتھ مقابلہ میں4 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کو اطلاع ملی کہ لودھراں کے علاقہ میں 4 دہشت گرد موجود ہیں جس پرکاؤنٹر ٹیررازم والوں نے چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ کردی، جوابی کارروائی پر چاروں دہشت گرد مارے گئے، اطلاعات کے مطابق ملزموں سے خودکش جیکٹس، بھاری مقدار میں اسلحہ اور ہینڈگرنیڈ بھی برآمد ہوا ہے، ملزموں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔