فلمی دنیا فلمی ستاروں کے دلچسپ راز

مس ورلڈ کا اعزاز پانے سے پہلے ایشوریا نے ٹی وی پر آواز ڈبنگ کی ملازمت کے لیے اپلائی کیا تھا


نرگس ارشد رضا March 26, 2016
مس ورلڈ کا اعزاز پانے سے پہلے ایشوریا نے ٹی وی پر آواز ڈبنگ کی ملازمت کے لیے اپلائی کیا تھا۔ فوٹو: فائل

٭...ایشوریا رائے بچن:۔ یہ امر دلچسپ ہے کہ مس ورلڈ کا اعزاز پانے سے پہلے ایشوریا نے ٹی وی پر آواز ڈبنگ کی ملازمت کے لیے اپلائی کیا تھا لیکن انہیں یہ کہہ کر مسترد کردیا گیا کہ ان کی آواز اور اس کے تاثرات متاثر کن نہیں ۔

٭...رنبیر کپور:۔ بولی وڈ کے اس اسٹائلش ایکٹر کے پاس دنیا کی ہر آسائش موجود ہے۔لیکن والدین سے الگ ہونے سے قبل وہ ہمیشہ جیب خرچ یا پاکٹ منی اپنی مما (نیتو سنگھ ) سے لینا پسند کرتا۔ فلموں میں آنے سے پہلے رنبیر کی مما اسے ہر مہینے پندرہ سو روپے دیا کرتی تھیں۔ یہ حیرت انگیز بات ہے کہ بڑا اسٹار بننے کے بعد بھی وہ اپنی مما سے اپنی مختص کردہ پاکٹ منی لیتا رہا۔ تاہم رنبیر جب قطرینہ کیف کے عشق میں گرفتار ہوا تو وہ والدین سے الگ ہو گیا۔

٭...شلپا سیٹھی:۔ مس یوگا کہلوانے والی شلپا شیٹھی کی شہرت صرف اداکارہ کی حیثیت ہی سے نہیں بلکہ یوگا،راج کندر (شوہر) اور آئی پی ایل نے بھی اسے مشہور کرنے میں اپنا حصہ ڈالا۔ شلپا یوں تو ہر فن مولا ہیں لیکن انہیں ڈرائیونگ سے خوف آتا ہے۔اسی لیے وہ کبھی اکیلے کہیں آتی جاتی نہیں اور اس کے ساتھ ہر وقت ایک ڈرائیور موجود ہوتا ہے ۔

٭...شاہد کپور:۔فلمی دنیا میں آنئے سے پہلے شاہد کپور گانوں کی ویڈیوز اور اشتہارات میں کام کرتے تھے۔ ان کی بولی وڈ میں انٹری ہدایت کارسبھاش گھئی کی فلم ''تال'' سے ہوئی ۔اس میں شاہد گانوں میں پیچھے ناچ پیش کرنے والے لڑکوں میں شامل تھے ۔

٭...پریٹی زینٹا :۔ خوبصورت ڈمپل رکھنے والی اس اداکارہ نے فلموں میں ہمیشہ معیاری اور بہتر کام کیا۔ اداکاری پریٹی کا شوق ہے ۔لیکن آپ کو یہ بات جان کر حیرت ہوگی کہ وہ بی بی سی آن لائن آف ساؤتھ ایشیا کے لیے باقاعدہ کام لکھتی رہی ہیں ۔

٭...عامر خان:۔ بولی وڈ کے مسٹر پر فیکٹ عامر خان اپنے ہر کام میں انتہائی ''چوزی'' ثابت ہوتے ہیں۔وہ بہت سوچ سمجھ کر کام کرتے ہیں تاکہ نتیجہ ان کے حسب منشا آئے ۔بین الاقوامی شہرت حاصل کرنے والی فلم ''لگان'' کے چھ ڈرافٹ عامر خان مسترد کر چکے تھے ۔ جب فلم کے ڈائرکٹر آشوتوش گواریکر نے ان کے لیے ساتوں ڈرافٹ لکھوایا تب عامر نے اس فلم میں کام کرنے پر آمادگی ظاہر کی تھی ۔ایک بار ایک لڑکی کے ریجکٹ کرنے پر عامر نے اپنے سر کے بال منڈھوا دئے تھے ۔

٭...دھرمیندر:۔ ''شعلے '' اس ممتاز اداکار کی ریکارڈ توڑ فلم ہے۔دھرمیندر شعلے کی شوٹنگز کے دوران لائٹ بوائے کو رشوت دیا کرتے تھے تاکہ وہ اس وقت شوٹنگ میں غلطیاں کرے جب ان کا ہیما مالنی کے ساتھ رومانوی سین فلمبند ہورہاہو۔ ایسا انہوں نے اس فلم میں کئی بار کیا تھا اور بار بار ہیما کے ساتھ سین شوٹ کرائے۔

٭...پریانکا چوپڑہ :۔ جب پریانکا نوجوان ہو رہی تھی تو اپنی تعلیم کے سلسلے میں امریکی شہر بوسٹن میں قیام پزیر تھی۔ گورے امریکیوں کے کالج میں پریانکا کو سانولا ہونے کی وجہ سے تنگ کیا جاتا اور اس کا مذاق بھی اڑایا جاتا تھا ۔

٭...سری دیوی :۔طویل عرصہ بولی وڈ کی نمبر ون اداکارہ رہنے والی سری دیوی نے اپنے فلمی کیرئیر میں بے شمار یاد گار کردار کیے۔ ان کے ساتھ ساتھ انہیں بہترین داکاری پر بہت سے ایوارڈز بھی دئے گئے۔ لیکن یہ بات جان کر آپ کو حیرت ہوگی کہ سر ی دیوی نے صرف تیر ہ سال کی عمر میں تب کے چھبیس سالہ اداکار، رجنی کانت کی ماں کا کردار کیا تھا۔ یہ ایک تلیگو فلم تھی جس کانام ''موندورو موریچھو'' تھا ۔

٭...ریکھا :۔فیشن اور اسٹائل کے شعبوں میں ریکھا نے فلم انڈسٹری کی کئی لڑکیوں کو ٹپس دئیے۔ لیکن یہ بات حیران کن ہے کہ ریکھا جب بھی عام کے سامنے آتی تو ہمیشہ ڈارک براؤن کلر کی لپ اسٹک کا استعمال کرتی ۔

٭...ودیا بالن:۔ اپنی پہلی فلم ''پری نیتا'' میں کاسٹ ہونے سے پہلے ودیا نے اس فلم کے لیے چالیس اسکرین ٹیسٹ اور سترہ مختلف میک اپ ٹیسٹ دیئے تھے۔

٭...وحیدہ رحمان:۔ مکمل مشرقی حسن کی حامل اور ماضی کی کامیاب اداکارہ، وحیدہ رحمان بولی وڈ کی واحد فلمسٹار ہیں جنہوں نے امیتابھ بچن کی ماں اور محبوبہ کے کردار ادا کیے۔ فلم ''ترشول'' میں وہ ان کی ماں کے کردار میں آئی تھیں اور فلم ''عدالت'' میں انہوں نے بگ بی کی محبوبہ کا رول کیا تھا ۔

٭...سیف علی خان :۔ بہت کم لوگ اس بات سے واقف ہوں گے کہ کرن جوہر کی بلاک بسٹر فلم ''دل والے دلہنیا لے جائیں گے'' کے ہیرو کے لیے پہلا انتخاب سیف علی خان تھے ۔پروڈیوسر کی شدید خواہش کے باوجود سیف نے یہ فلم کرنے سے انکار کر دیا تھا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔