پی آئی اے کی کراچی سے لاہور جانے والی پرواز 16 گھنٹے تاخیر کاشکار

مسافروں کا شدید احتجاج، دیگر شہروں کو جانے والی پی آئی اے کی پروازیں بھی رکوادیں۔


ویب ڈیسک March 26, 2016
16 گھنٹے کی تاخیر کے بعد پی آئی اے انتظامیہ نے مسافروں کو بورڈنگ پاس جاری کرنے شروع کئے۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز۔

قومی ایئر لائن کی لاہور جانے والی پرواز 16 گھنٹے تاخیر کا شکار ہونے کے باعث مسافروں نے شدید احتجاج کیا اور دیگر شہروں کو جانے والی پروازیں بھی رکوادیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 312 گھنٹوں تاخیر کا شکار ہوئی جس کے باعث مسافروں نے انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا اور جب ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا تو انھوں نے دیگر شہروں کو جانے والی پی آئی اے کی پروازیں بھی رکوادیں۔ دیگر پروازیں رکوانے پر مسافروں کی آپس میں بھی تلخ کلامی ہوئی جس کے باعث ایئرپورٹ مچھلی بازار کا منظر پیش کرنے لگا۔

تقریباً 16 گھنٹے کی تاخیر کے بعد پی آئی اے انتظامیہ نے مسافروں کو بورڈنگ پاس جاری کرنے شروع کئے تو ان کی خوشی دیکھنے کے لائق تھی، مسافروں کا کہنا تھا کہ پی آئی اے انتظامیہ نے ایئرلائن کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔