مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے بھارت جانے والے 35 پاکستانی زیر حراست

پاکستانی شہریوں کی بھارت میں حراست سے متعلق تفصیلات اکٹھی کر رہے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا


ویب ڈیسک March 26, 2016
گزشتہ ہفتے مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے پاکستانی شہریوں کا وفد مونا باؤ کے ذریعے بھارت گیا تھا. فوٹو: فائل

LONDON: مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے بھارت جانے والے 35 پاکستانی شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست راجھستان سے سفری دستاویزات مکمل نہ ہونے پر 35 پاکستانیوں کو حراست میں لیا گیا ہے، پاکستانیوں کے پاس ماتھورا اور ہری دوار کا ویزہ تھا۔

دوسری جانب پاکستانی وزارت خارجہ نے بھارت میں شہریوں کی گرفتاری کا نوٹس لے لیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ بھارت میں حراست میں لئے گئے پاکستانی شہریوں سے متعلق تفصیلات اکٹھی کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے پاکستانی شہریوں کا وفد مونا باؤ کے ذریعے بھارت گیا تھا، شہریوں کا تعلق میرپور خاص، تھرپارکر اور عمر کوٹ سے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔