لاہور ایئرپورٹ پر بذریعہ کورئیر ہالینڈ ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

پولیس نے منشیات بھجوانے والے ملزم اورمحکمہ ڈاک کے کلرک کوگرفتارکرلیا


ویب ڈیسک March 26, 2016
وہاڑی سے بھجوائے گئے پارسل سے ملنے والی ہیروئن کا وزن ایک کلو گرام ہے۔ فوٹو؛ فائل

علامہ اقبال ایئرپورٹ پر تعینات اینٹی نارکوٹکس فورس نے بذریعہ کورئیر بیرون ملک ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق علامہ اقبال ایئرپورٹ پر کورئیرز کی بیرون ملک روانگی سے قبل جانچ پڑتال کے دوران اے این ایف حکام نے ہالینڈ بھجوائے گئے ایک مشکوک پارسل کو کھولا تو اس میں سے ہیروئن برآمد ہوئی۔اے این ایف حکام کا کہنا ہے وہاڑی سے بھجوائے گئے پارسل سے ملنے والی ہیروئن کا وزن ایک کلو گرام ہے اور اس کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں ایک کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔

دوسری جانب وہاڑی پولیس نے اے این ایف کی اطلاع پر پولیس نے منشیات بھجوانے والے ملزم اورمحکمہ ڈاک کے کلرک کوگرفتارکرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔