آرمی چیف نے پاکستان میں ’’را‘‘ کی مداخلت پر ایرانی صدر کو اپنی تشویش سے آگاہ کردیا

بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ پاکستان میں مداخلت کے لیے بعض اوقات ایرانی سرزمین بھی استعمال کرتی ہے، جنرل راحیل شریف


ویب ڈیسک March 26, 2016
بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ پاکستان میں مداخلت کے لیے بعض اوقات ایرانی سرزمین بھی استعمال کرتی ہے، جنرل راحیل شریف، فوٹو؛ آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ایرانی صدر حسن روحانی کو پاکستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی ''را'' کی مداخلت سے اپنی متعلق تشویش سے آگاہ کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ایران کے صدر حسن روحانی سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال اور دونوں ممالک کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس دوران دونوں ممالک کے درمیان سرحدوں کی حفاظت کے معاملے پر بھی بات چیت کی گئی۔



ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ایرانی صدر حسن روحانی کے سامنے بلوچستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی ''را'' کی مداخلت کا معاملہ اٹھایا جب کہ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا ہمیں ''را'' کی پاکستان میں مداخلت پر تشویش ہے، ''را'' خاص طورپر بلوچستان میں مداخلت کررہی ہے جب کہ بھارتی خفیہ ایجنسی پاکستان میں مداخلت کے لیے بعض اوقات ایرانی سرزمین بھی استعمال کرتی ہے۔ آرمی چیف کا ایرانی صدر سے کہنا تھا کہ ہماری درخواست ہے کہ بھارت کی سرگرمیاں روکنے کو کہا جائے اور پاکستان کو استحکام حاصل کرنے دیا جائے۔





 

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف سے ملاقات میں ایران کے صدر حسن روحانی نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کو سراہا۔

 



واضح رہے کہ ایرانی صدر حسن روحانی نے آرمی چیف سے ملاقات کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی ''را'' کی مداخلت سے متعلق بات چیت کی تردید کی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف نے ''را'' سے متعلق کوئی بات نہیں کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |