گوجرانوالہ میں جن نکالنے کیلئے جعلی عامل نے بوڑھے شخص کو زندہ جلادیا

جعلی عامل نے جن نکالنے کیلئے 60 سالہ شخص کا چہرہ دہکتے کوئلوں پر رکھ کر اوپر اپنا حواری بٹھا دیا۔


ویب ڈیسک March 26, 2016
چہرہ بہت زیادہ جھلس جانے کے باعث متاثرہ شخص جاں بحق ہو گیا۔ فوٹو: فائل

شریف پوری میں جن نکالنے کے بہانے جعلی عامل نے 60 سالہ شخص کو زندہ جلا دیا جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے شریف پورہ میں عبدالستار نامی شخص کے بیٹے جن نکالنے کے لئے اسے ایک عالم کے آستانے پر لے کر گئے، جعلی عامل نے 60 سالہ عبدالستار کے دونوں بیٹوں کو باہر کمرے سے باہر نکل جانے کا کہا اور پھر اس شخص کا چہرہ دہکتے کوئلے پر رکھ کر اس کے اوپر اپنے حواری کو بٹھا دیا، اپنے باپ کی چیخوں کی آواز سن کر دونوں بیٹے کمرے میں داخل ہوئے تو جعلی عامل نے دونوں کو ڈانٹ پلا دی اور کہا کہ تمھارے باپ کو کچھ نہیں ہو رہا بلکہ یہ آواز جنات کی ہے اور تمھارا والد ٹھیک ہو رہا ہے۔

جب عبدالستار کی حالت بہت زیادہ خراب ہو گئی تو جعلی عامل نے متاثرہ شخص کے دونوں بیٹوں کو اندر بلایا اور کہا کہ اپنے والد کو لے جاؤ اور اسے پانی پلاؤ، بیٹوں نے اپنے والد کی حالت دیکھی تو فوری طور پر اسے اسپتال منتقل کیا لیکن چہرے پر زخم زیادہ آنے کی وجہ سے متاثرہ شخص جان کی بازی ہار گیا جب کہ پیر اپنے حواریوں کے ساتھ فرار ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں