ڈوپ ٹیسٹ کیس لیگ اسپنر یاسر شاہ پر عائد پابندی ختم

ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر آئی سی سی نے 3 ماہ کی پابندی عائد کی تھی


ویب ڈیسک March 26, 2016
آئی سی سی نے گزشتہ برس 27 دسمبر کو ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر یاسر شاہ کو ہر قسم کی کرکٹ کھیلنے کے لئے نا اہل قرار دے دیا تھا فوٹو: فائل

قومی ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ پر ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث لگنے والی 3 ماہ کی پابندی آج ختم ہو رہی ہے۔

لیگ اسپنر یاسر شاہ پر آئی سی سی کی جانب سے لگائی گئی 3 ماہ کی پابندی آج سے ختم ہو رہی ہے جس کے بعد وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نے گزشتہ برس 27 دسمبر کو ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر یاسر شاہ کو ہر قسم کی کرکٹ کھیلنے کے لئے نا اہل قرار دے دیا تھا تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کی وضاحت کے بعد ان پر صرف 3 ماہ کی پابندی عائد کی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں