کرس گیل ٹی 20 فارمیٹ میں چھکوں کی سنچری مکمل کرنے کے لئے کچھ ہی دور

کرس گیل نے 48 بین الاقوامی ٹی 20 میچوں میں 98 چھکے لگائے ہیں


ویب ڈیسک March 26, 2016
کرس گیل نے 48 بین الاقوامی ٹی 20 میچوں میں ایک ہزار 510 رنز بنارکھے ہیں فوٹو: فائل

ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل کو کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ میں چھکوں کی سنچری مکمل کرنے کے لئے صرف 2 چھکوں کی ضرورت ہے۔

ویسٹ انڈیز کے اوپننگ بیٹسمین کرس گیل موجودہ کرکٹرز میں وہ واحد کھلاڑی ہیں جو کسی بھی وقت اپنے مخالف بولر کا کیرئیر تاریک کرسکتے ہیں جب ان کا بلا رنز اگلنے لگتا ہے تو پھر مخالف ٹیم پر چھکے اور چوکے بارش کے ساتھ اولوں کی صورت میں برسنے لگتے ہیں۔ ویسٹ انڈین بلے باز اب تک 48 ٹی 20 انٹر نیشنل مقابلوں میں حصہ لے چکے ہیں ۔ جس میں انہوں نے ایک ہزار 510 رنز بنارکھے ہیں۔

کرس گیل ٹی 20 فارمیٹ میں اب تک 98 چھکے مار چکے ہیں اور کرکٹ کی اس مختصر ترین طرز میں چھکوں کی سنچری سے صرف 2 چھکے ہی دور ہیں۔ اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ وہ رواں ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں افغانستان کے خلاف آخری گروپ میچ میں یہ سنگ میل عبور کرنے والے پہلے بلے باز بن جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں