ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپنیوزی لینڈ نے بنگلا دیش کو شکست دیدی

نیوزی لینڈ کے 145 رنز کے ہدف کے جواب میں بنگلادیش کی پوری ٹیم 70 بنا کر آؤٹ ہوگئی

نیوزی لینڈ کی ٹیم پول میچوں میں ناقابل شکست رہی ہے،فوٹو:آئی سی سی

آئی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلا دیش کو 75 رنز سے شکست دیدی۔

کولکتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں 146 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلا دیش کی پوری ٹیم 15 اعشاریہ 4 اوورز میں 70 رنز پر آؤٹ ہوگئی،بنگلا دیشی ٹیم کیویز کے 146 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آغاز ہی سے مشکلات کا سامنا رہا ،جارحانہ بلے باز تمیم اقبال 3 رنز بنا کر دوسرے ہی اوورز میں رن آؤٹ ہوگئے،اس کے بعد بنگال ٹائیگرز سست روی کا شکار ہوگئے ،کیویز کو دوسری کامیابی اس وقت ملی جب چھٹے اوور میں متھن 11 رنز بنا کر میک کلینیگھن کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔اس کے بعد آنے والے بلے باز صابر رحمان اسکور میں صرف 12 رنز کا اضافہ کرسکے اور میک کلم کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے،شکیب الحسن ،سومیا سرکار اور محمد اللہ نے بالترتیب 2،6 اور 5 رنز بنائے جب کہ مشفق الرحیم اور بغیر کھتاہ کھولے صفر پو ایلیٹ کی گیند پر بولڈ ہوگئے،بنگلا دیش کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی مستفیض الرحمان تھے جو ایلیٹ کی گیند پر 6 رنز بنا کر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوگئے۔


اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے،کیویز کی جانب سے کپتان کین ولیمسن نے 45 جب کہ منرو نے 35 اور ٹیلر نے 28 رنز بنائے ،ان تین بلے بازوں کے علاوہ نیوزی لینڈ کا کوئی بھی بیٹسمین وکٹ پر زیادہ دیر تک نہ ٹک سکا ،بنگلادیشی بولرز نے قدرے بہتر بولنگ کا مظہارہ کیا،نوجوان فاسٹ بولر مستفیض الرحمان نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 22 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں،جب کہ الامین اور مشرفی مرتضیٰ نے بالترتیب 2 اور ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم سیمی فائنل میں پہلے ہی کوالیفائی کرچکی ہے اور پول میچوں میں کوئی بھی ٹیم کیویز کو شکست دینے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔

Load Next Story