انڈر 19 کرکٹ کراچی وائٹس نے ملتان کو 7 وکٹ سے زیرکرلیا

راوی کو راولپنڈی کے ہاتھوں 170 رنز کے بھاری مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

لاہور شالیمار نے کوئٹہ ریجن جبکہ پورٹ قاسم نے پی آئی اے کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے مات دی. فوٹو: فائل

پی سی بی انڈر 19 سہ روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ میںکراچی وائٹس نے ملتان کو 7 وکٹ اور بلوز نے سیالکوٹ کو 67 رنز سے زیر کر لیا۔

لاہور شالیمار نے کوئٹہ ریجن جبکہ پورٹ قاسم نے پی آئی اے کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے مات دی، راوی کو راولپنڈی کے ہاتھوں 170 رنز کے بھاری مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا،زرعی ترقیاتی بینک نے نیشنل بینک کیخلاف9وکٹ سے کامیابی حاصل کی،اسٹیٹ بینک نے کے آر ایل کو 146 رنز سے قابوکیا جبکہ ایبٹ آباد اور اسلام آبادکا مقابلہ ڈرا ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک اسپورٹس کمپلیکس میں میزبان وائٹس کیخلاف ملتان کی اننگز 124 تک محدود رہی، میزبان ٹیم نے 79کا آسان ہدف 3 وکٹیں گنوا کر حاصل کر لیا۔ جناح اسٹیڈیم گوجرانوالہ میں کراچی بلوز نے دوسری اننگز میں 225 رنز بنا کر سیالکوٹ کو 258 کا ہدف دیا۔


تاہم وہ 190 پر پویلین لوٹ گئی، وقار علی نے 49 رنز بنائے، معظم ملک نے6 اور توحید خان نے4 وکٹیں لیں۔کنٹری کلب مریدکے میں لاہور شالیمار کے محمد ولید نے 59 اور فرحان نذر نے 44 رنز بنا کر ٹیم کو ایک وکٹ سے فتح دلا دی، صغیر احمد 3 جبکہ جمال خان اور سعد اللہ 2،2 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔ نیشنل گرائونڈ اسلام آباد میں پی آئی اے کو 9 وکٹ کے نقصان پر 263 رنز پر اننگز ڈیکلیئرڈ کرنا مہنگا پڑگیا، پہلی اننگز میں 173 پر ڈھیر ہونے والی پورٹ قاسم کی ٹیم نے دوسری باری میں 9 وکٹ پر 281 رنز کا ٹارگٹ حاصل کرکے حریف سے فتح چھین لی۔

حارث علی نے 117 اور حمزہ نے 42 رنز بنائے، سلمان سعید 3 جبکہ علی رضا اور حضرت شاہ 2،2 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے،ایل سی سی اے گرائونڈ لاہور میں راولپنڈی ریجن نے اننگز 179 پر مکمل کرکے راوی کو 256 رنز کا ہدف دیا،پہلی باری میں 96 پر ڈھیر ہونے والی ٹیم دوسری اننگز میں صرف 85 پر پویلین لوٹ گئی، امیر حمزہ نے 36 رنز بنائے، توثیق شاہ نے 5 اور محمد فرحان نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ مرغزار گرائونڈ اسلام آباد میں نیشنل بینک کی دوسری اننگز 134 پرتمام ہوئی، محمد الیاس کے 44 رنز نمایاں رہے۔

عرفان اللہ اور ظفر گوہر نے 4،4 بیٹسمین پویلین بھیجے۔ زرعی بینک نے 71 کا ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔ اسٹیٹ بینک نے دوسری اننگز میں 128 رنز بنا کر 277 کا ہدف دیا مگر کے آر ایل کی باری 130 تک محدود رہی، وقار علی نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں فالو آن کا شکار ہونے والی اسلام آباد کی اننگز268 پر تمام ہوئی، فرمان اللہ 71 اور عاطف شجاعت 61 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، محمد زبیر 4اور ولید جلیل 3 شکار کرنے میں کامیاب ہوئے۔ کھیل کا وقت ختم ہونے تک ایبٹ آباد ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 21 رنز بنائے تھے۔
Load Next Story