اب’’را‘‘کی پاکستان میں مداخلت کےحوالے سےثبوت مانگنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے مصطفیٰ کمال

’’ را‘‘ کے ایجنٹ کی گرفتاری کے بعد ثبوتوں کی گنجائش نہیں رہی ہے، رہنما پاک سر زمین پارٹی


ویب ڈیسک March 26, 2016
’’ را‘‘ کے ایجنٹ کی گرفتاری کے بعد ثبوتوں کی گنجائش نہیں رہی، رہنما پاک سر زمین پارٹی، فوٹو؛ فائل

PESHAWAR: پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفی کمال نے کہا ہے کہ '' را'' کے ایجنٹ کی گرفتاری کے بعد ثبوتوں کی گنجائش نہیں رہی ہے اسی لیے اب بھارتی خفیہ ایجنسی کی پاکستان میں مداخلت کےحوالے سے ثبوت مانگنےکا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔

کراچی میں اپنی رہائشی گاہ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہمارا مقابلہ 30 سے 32 سال والی جماعتوں سے نہ کیا جائے کیوں کہ ابھی ہماری 25 دن کی پارٹی ہے اور ہم کچھ نہ کچھ کررہے ہیں جب کہ ہم نے کسی کو دشمن نہیں بنانا ہے اسی لیے سب سے کہیں گے کہ اختلاف بے شک ختم کرو مگر دشمنی نہ کرو۔

مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ'' را'' کے ایجنٹ کی گرفتاری کے بعد ثبوتوں کی گنجائش نہیں رہی ہے اسی لیے اب بھارتی خفیہ ایجنسی ''را''کی پاکستان میں مداخلت کے حوالےسے ثبوت مانگنےکا سلسلہ بند ہوناچاہیے جب کہ جن پرملک دشمن ایجنسیوں سےتعلق کےالزامات ہیں ان سےسوال نہیں کیاجارہا تاہم اب حکومت عملی طور پر اقدامات کرے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فاروق ستار ہمارے بڑے ہیں ہم ان کی عزت کرتے ہیں لیکن جس دن انہوں نے ہمیں دیوار سے لگانے کی کوشش کی تب ان کا جواب دینےکا سوچیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں