بس کی ٹکر سے2بچے ہلاک باپ زخمی

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد مشتعل افراد نے بس کوآگ لگادی۔


Staff Reporter November 12, 2012
اورنگی ٹائون 5 نمبر پر بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2بچے علی جان اورمسکان ہلاک ہوگئے۔ فوٹو: فائل

اورنگی ٹائون میں بس کی ٹکر سے باپ زخمی جبکہ اس کے 2 کمسن بچے جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹائون 5 نمبر پر بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2بچے علی جان اورمسکان ہلاک ہوگئے جبکہ بچوں کا باپ پرویز اوراس کے2 بچے3سالہ بیٹی مہر اور4سالہ بیٹا فاروق زخمی ہوگئے ، حادثے کا ذمے دار ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا ،موقع پر موجود افراد مشتعل ہوگئے اور بس کو آگ لگادی، پولیس کے مطابق واقعے کے بعد مشتعل افراد نے بس کوآگ لگادی پولیس نے بس کو مکمل طور پر جلنے سے بچالیا ، ہلاک و زخمی ہونے والے افراد مومن آباد کے رہائشی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں