افغان صوبے ہلمند میں امریکی فضائی حملے میں 100 سے زائد طالبان ہلاک

فضائی کارروائی اسکول میں قائم دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر کی گئی جس میں افغان فورسز نے بھی حصہ لیا، حکام


ویب ڈیسک March 26, 2016
فضائی کارروائی اسکول میں قائم دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر کی گئی جس میں افغان فورسز نے بھی حصہ لیا، حکام، فوٹو؛ فائل

افغانستان کے صوبے ہلمند میں امریکی فضائیہ کی طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری سے 100 سے زائد طالبان ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے ہلمند میں امریکی فضائیہ نے طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 100 سے زائد طالبان ہلاک جب کہ ان کے زیر استعمال متعدد ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی فضائیہ کے ساتھ کارروائی میں افان نیشنل آرمی نے بھی حصہ لیا جس میں دہشت گردوں کے اسکولوں میں بنائے گئے ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا جہاں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کرتے تھے اور بم دھماکوں کے لیے دھماکا خیز مواد ذخیرہ کرتے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں