سندھ بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں

سندھ، بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں


ایکسپریس July 20, 2012
سندھ، بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں

FRANCE: سندھ حکومت نے بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے و تقرریوں کے احکامات جاری کردیے ہیں، سیکریٹری ورکس اینڈ سروسز علم الدین کا تبادلہ کرکے سیکریٹری تعلیم مقرر کیا گیا ہے جہاں سے صدیق میمن کا تبادلہ کرکے سیکریٹری ٹو وزیراعلیٰ سندھ مقرر کیا گیا ہے،سیکریٹری وزیراعلیٰ ہائوس آغا جان اختر کا تبادلہ کرکے سیکریٹری زراعت مقرر کیا گیا ہے،

سیکریٹری لائیواسٹاک اینڈ فشریز ڈاکٹر عطاء پہنور کا تبادلہ کرکے سیکریٹری ورکس اینڈ سروسز مقرر کیا گیا ہے، سیکریٹری زکوٰۃ اینڈ عشر سید عابد علی شاہ کا تبادلہ کرکے سیکریٹری لائیواسٹاک اینڈ فشریز مقرر کیا گیا ہے اور تقرری کے منتظر شاہد گلزار شیخ کو سیکریٹری زکوٰۃ و عشر مقرر کیا گیا ہے، تقرری کے منتظر لال فضل الرحمن کو سیکریٹری بلدیات مقرر کیا گیا ہے،

سیکریٹری زراعت اعجاز علی خان کا تبادلہ کرکے سیکریٹری امپلی مینٹیشن اینڈ کو آرڈینیشن سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن تعینات کیا گیا ہے جہاں سے رضوان احمد کا تبادلہ کرکے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،تقرری کے منتظر عارف الہٰی کو سیکریٹری محنت مقرر کیا گیا ہے جہاں سے رضوان احمد میمن کا تبادلہ کرکے سیکریٹری کول اینڈ انرجی مقرر کیا گیا ہے،

سیکریٹری کول اینڈ انرجی سہیل راجپوت کا تبادلہ کرکے ڈی جی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ یونٹ (محکمہ خزانہ ) تعینات کیا گیا ہے،حال ہی میں ترقی پانے والے عبدالرحیم سومرو کو سیکریٹری سوشل ویلفیئر مقرر کیا گیا ہے جبکہ پولیس ڈاکٹر کامران فضل کو ڈی آئی جی سی آئی ڈی کراچی مقرر کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں