امریکا نے پاکستان کے جوہری سسٹم کومحفوظ قراردیا

پاکستان نے ایٹمی سلامتی کے لائحہ عمل میں آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون کی تجدیدکی ہے، رپورٹ

پاکستان نے ایٹمی سلامتی کے لائحہ عمل میں آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون کی تجدیدکی ہے، رپورٹ:فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
امریکا کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی نظام محفوظ ہے بہترسیکیورٹی اقدامات کیے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے بتایاکہ رواں سال جوہری سلامتی سربراہ کانفرنس میں جوہری دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرات پرتبادلہ خیال کیاجائے گا جبکہ انتہائی افزودہ یورینیم کے استعمال کوکم سے کم کرنے، غیرمحفوظ جوہری اثاثوںکومحفوظ بنانے،جوہری اسمگلنگ کے انسداداوردہشت گردی کی روک تھام کے حوالے سے مشترکہ اقدامات بھی زیرغورآئیں گے۔ ادھرواشنگٹن میں قائم غیرسرکاری اداروں آرمزکنٹرول ایسوسی ایشن اورپارٹنرشپ فار گلوبل سیکیورٹی نے کہاکہ پاکستان نے سول اور ملٹری تنصیبات پرجوہری موادکے تحفظ اورسیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلیے کئی اقدامات کیے ہیں۔


31 مارچ اور یکم اپریل کوامریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ہونے والی جوہری سلامتی کی سربراہ کانفرنس سے پہلے جاری ہونے والی خصوصی رپورٹ میں کہا گیاہے پاکستان نے اپنی نیشنل ایکسپورٹ کنٹرول لسٹ پرنظرثانی کی ہے اور ایٹمی توانائی کے بین الاقوامی ادارے آئی اے ای اے کے ہنگامی تیاری کی جائزہ سروس کامشن بھی حاصل کیاہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے ایٹمی سلامتی کے لائحہ عمل میں آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون کی تجدیدکی ہے اور نیوکلیئر ایمرجنسی مینجمنٹ سسٹم تیارکرنے کے علاوہ نیوکلیئرسیکیورٹی ٹریننگ اینڈسپورٹ سینٹرزبھی قائم کیے ہیں۔
Load Next Story