شراب پی کرہلاک ہونے والے افراد کے ورثا کے لیے معاوضے کا اعلان

ذاتی طور پر شراب پی کر مرنے والوں کے ورثا کو معاوضہ دینے کے خلاف ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ


Staff Reporter March 27, 2016
2 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان انسانی ہمدردی کی بنا پر خاندانوں کی معاونت کرنا ہے، بیان۔ فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ٹنڈو محمد خان میں زہریلی شراب پینے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے 45 لوگوں کے ورثا کو 2، 2 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری کردہ بیان میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ٹنڈو محمد خان میں زہریلی شراب کی وجہ سے ہونے والے انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا، انھوں نے سندھ حکومت کی طرف سے لواحقین کو 2، 2 لاکھ روپے مالی معاونت کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ ذاتی طور پر شراب پی کر مرنے والوں کے ورثا کو معاوضہ دینے کے خلاف ہیں لیکن یہ معاوضہ وہ انسانی ہمدردی کی بنا پر مرنے والوں کے خاندانوں کی مالی معاونت کے طور پر دے رہے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ زہریلی شراب بنانے والوں، بیچنے والوں اور ان کے خلاف غفلت برتنے والے سرکاری افسران کو کیفر کردار تک پہنچانا ہمارا فرض ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو غیر قانونی شراب کی بھٹیاں چلانے والوں کے خلاف شروع کی گئی مہم کو مزید تیز کرنے اور دیگر اضلاع تک بڑھانے کی ہدایت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |