داعش کے 400 دہشت گرد یورپ میں داخل ہو چکے امریکی حکام

داعش نے مغربی ممالک کیخلاف حملوں کی تربیت دینے کیلیے خصوصی عسکری کیمپ تیار کیے ہیں۔


این این آئی March 27, 2016
داعش نے مغربی ممالک کیخلاف حملوں کی تربیت دینے کیلیے خصوصی عسکری کیمپ تیار کیے ہیں۔ فوٹو: فائل

KARACHI: امریکی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ شدت پسند تنظیم داعش نے یورپ میں حملوں کیلیے اپنے 400 ارکان بھیجے ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سیکیورٹی حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ جن پر حملے کیے جانے ہیں ان میں یورپی اور عراقی انٹیلی جنس اہلکاروں کے علاوہ شدت پسند نیٹ ورکس کا جائزہ لینے والے ایک فرانسیسی رکن پارلیمنٹ بھی شامل ہیں، داعش نے مغربی ممالک کیخلاف حملوں کی تربیت دینے کیلیے خصوصی عسکری کیمپ تیار کیے ہیں، ذمے داران کے مطابق یورپ بھیجے گئے جنگجوؤں کو یہ احکام دیے گئے ہیں کہ وہ مناسب وقت اور مقام پر بہتر سے بہتر انداز میں اپنے مشن پر عمل درآمد کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں