جھنگ میں ٹرالر اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم میں 7 افراد جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں 2 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہیں، پولیس


ویب ڈیسک March 27, 2016
پولیس نے کچے شراب بیچنے کے الزام میں 2 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے فوٹو: فائل

ملتان روڈ پر ٹرالر کا ٹریکٹر ٹرالی سے تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق جب کہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق جھنگ میں ملتان روڈ پر تیز رفتار ٹرالر مخالف سمت سے آنے والے ٹریکٹر ٹرالر سے ٹکرا گیا ۔ تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق جب کہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پرپہنچ کرزخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں 2 خواتین اورایک بچہ بھی شامل ہیں، ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشوں کوورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں