سوات میں دوسری شادی کرنے پر بیوی کے ہاتھوں شوہرقتل

شوہر کو قتل کرنے کے بعد اس کی بیوی فرار ہوگئی، پولیس


ویب ڈیسک March 27, 2016
مینگورہ کے رہائشی شیر علی نے چند ماہ قبل دوسری شادی کی تھی فوٹو: فائل

RAWALPINDI/ PESHAWAR/ لاہور: مینگورہ میں دوسری شادی کرنے پر بیوی نے فائرنگ کرکے شوہر کو قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وادی سوات کے شہر مینگورہ کے ریائشی شیر علی نے چند ماہ قبل دوسری شادی کی تھی، جس کی وجہ سے سے اس کی پہلی بیوی سے آئے روز نوک جھونک چلتی رہتی تھی، ہفتے اور اتوار کی رات بھی شیر علی اور اس کی پہلی بیوی میں جھگڑا ہوا اور بیوی نے گھر میں موجود ٹی ٹی پستول سے اس پر فائرنگ کردی۔ شیر علی موقع پر ہی دم توڑ گیا اور بیوی فرار ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی لاش کو اس کے لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے جب کہ مقدمے کا اندراج کرکے واقعے کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں