مہران یونیورسٹی شعبہ الیکٹرونکس کی40 ویںسالانہ تقریب

18 سو فارغ التحصیل انجینئرز دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کر رہے ہیں، وائس چانسلر.


Nama Nigar November 12, 2012

مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں الیکٹرونکس ڈپارٹمنٹ کے 40 سال مکمل ہونے پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

جس کا افتتاح وائس چانسلر ڈاکٹر پروفیسر عبدالقدیر خان راجپوت نے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ1972ء میں قائم ہونے والے ڈپارٹمنٹ نے40 برسوں میں 18 سو سے زائد انجینئرز کو ایک نام دیا، جو آج دنیا کے ہر حصے میں خدمات انجام دے رہے، نئے طلبہ بھی ڈگری لینے کے بعد ملک کی خدمت کریں۔ ڈپارٹمنٹ کے ڈین بھوانی شنکر چوہدری نے کہا کہ 1972 میں اس شعبے کے ملک بھر میں صرف 20 انجینئرز تھے جبکہ آج 120 انجینئرز ہیں اور یہاں کے فارغ التحصیل انجینئرز نے ملک کا نام روشن کیا۔

تقریب میں محفل موسیقی کا اہتمام بھی کیا گیا، اس موقع پر پوزیشن ہولڈر گریجویٹس کو اعلیٰ کارکردگی ایوارڈ، اعزازی ایوارڈ دیے گئے جن میں انجینئرز بلال حمانی، انجینئرز رفیق لکھانی، انجینئرز رفیق عباس شامل ہیں جبکہ ملک بھر میں اہم عہدوں پر فائز انجینئرز کو بھی شیلڈ دی گئیں جبکہ الیکٹرونکس ڈیپارٹمنٹ میں بہتر کار کردگی کے لئے طلبہ و طالبات کو سرٹیفکیٹ شیلڈ اور نقد پرائز بھی دیے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں