’ کیا آپ خیریت سے ہیں‘ لاہور دھماکے کے بعد فیس بک نے سیفٹی فیچرمتعارف کرادیا
فیس بک نے لاہور میں رہائش پذیر دوستوں اورعزیزوں کی خیریت جاننے کے لئے چیک لسٹ کا فیچر متعارف کرایا ہے۔
KARACHI:
لاہور میں ہونے والے ہولناک دھماکے کے بعد جہاں پورا ملک سوگوار ہے وہیں ڈجیٹیل میڈیا کے ذریعے لوگ اپنی خیریت کی خبر دے سکتے ہیں اور اسی لئے فیس بک نے ایک سیفٹی فیچر متعارف کرایا ہے۔
صارفین کے اپنے شہر اور محلِ وقوع کے لحاظ سے دھماکے کے چند گھنٹے بعد فیس بک نے لاہور کے اراکین سے منسلک تمام صارفین کو حفاظتی چیک لسٹ کا اضافی فیچر فراہم کیا ہے جس کے تحت وہ یہ جان سکتے ہیں کہ کن کن لوگوں نے لاہور کی چیک لسٹ پر اپنی خیریت کے آپشن پر کلک کیا ہے تاکہ ان کے دوست ان کی خیریت معلوم کرسکیں اور چیک لسٹ سے دور بقیہ دوستوں سے رابطہ کرکے ان کی خیریت معلوم کی جاسکتی ہے۔
بلاشبہ یہ ایک اہم فیچر ہے جس پر فیس بک سے جڑے تمام افراد اپنی خیریت کا نوٹس دے رہے ہیں۔ لاہور کے دل دہلا دینے والے ہولناک بم دھماکے کے بعد فیس بک پر ڈزاسٹر ریسپونس کے ذریعے سیفٹی چیک کا آپشن پیش کیا جارہا ہے ۔ اس کے ذریعے لوگ فوری طور پر اپنی خیریت یا متاثر ہونے کی اطلاع اپنے دوستوں کو دے سکتے ہیں۔ اس سے قبل یہ سیفٹی چیک لسٹ حال ہی میں بیجلئم کے دارالحکومت برسلز میں ہونے والے بم دھماکوں میں بھی کامیابی سے استعمال کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ لاہور کے گلشنِ اقبال پارک میں ہونے والے بم دھماکے میں 50 سے زائد افراد جاں بحق اور 200 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔