چین نے شمسی توانائی سے چلنے والی بسیں متعارف کرادیں

بسیں ایچ کیوایل کمپنی نے تیارکی ہیں،بس میں 100 مسافر سفرکرسکتے ہیں


ایکسپریس July 20, 2012
بسیں ایچ کیوایل کمپنی نے تیارکی ہیں،بس میں 100 مسافر سفرکرسکتے ہیں. فوٹو اے پی پی

چین نے شمسی توانائی سے چلنے والی بسیں متعارف کرا دیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شمسی توانائی سے چلنے والی بسیں صوبہ ہیلنگ جیانگ کے گیگی یار شہر میں موجود ایچ کیو ایل آٹو موبائل لمیٹڈ کمپنی نے تیار کی ہیں،

ان بسوں میں 100مسافر آسانی کیساتھ سفر کرسکتے ہیں ۔ ایچ کیو ایل آٹو موبائل لمیٹڈ کمپنی کے حکام نے کہا کہ شمسی توانائی سے بسوں میں استعمال ہونے والی لیتھیم بیٹریز کی معیاد35فیصد تک بڑھ جاتی ہے جس کے باعث یہ بسیں چلتی ہیں۔ بسوں پر ہرگھنٹے 0.6سے 0.7 کلو واٹ بجلی کی کھپت آتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں