دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی قوم کے ساتھ ہیں بھارتی وزیراعظم

بزدل دہشت گردوں نے بم دھماکے میں خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا جو کہ قابل مذمت اورافسوسناک ہے، نریندر مودی


ویب ڈیسک March 27, 2016
بھارتی وزیراعظم نے وزیراعظم نوازشریف کو فون کرکے لاہور واقعے پر دکھ اورافسوس کا اظہار کیا،فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹیلی فون کیا اور لاہور دھما کے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی قوم کے ساتھ ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹیلی فون کیا جس میں انہوں نے لاہور میں ہونے والے خود کش دھما کے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نواز شریف سے گفتگو میں نریندر مودی کا کہنا تھا کہ بزدل دہشت گردوں نے بم دھماکے میں خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا جو کہ قابل مذمت اورافسوسناک ہے تاہم ہم دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی قوم کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ لاہورمیں گلشن اقبال پارک کے قریب خودکش دھماکے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 63 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |