آرمی چیف کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو لاہور دھماکے کے ذمہ داروں کا پتہ لگانے کی ہدایت

معصوم لوگوں کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے، جنرل راحیل شریف

آرمی چیف کی زیرصدارت اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی اورڈی جی ایم آئی نے بھی شرکت کی. فوٹو:فائل

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں سربراہ پاک فوج نے خفیہ اداروں کو لاہور دھماکے کے ذمہ داروں کا پتہ لگانے کی ہدایت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لاہور کے گلشن اقبال پارک کے قریب خودکش حملے کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر، ڈی جی ایم آئی سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران آرمی چیف کو لاہور دھماکے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔




اس موقع پر سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف نے ہدایت کی کہ خفیہ ادارے لاہور دھماکے کے ذمہ داروں کا پتہ لگائیں اور دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو جلد از جلد پکڑا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ وحشی درندوں کو اپنی زندگی اور آزادی کا خاتمہ نہیں کرنے دیں گے اور معصوم لوگوں کے قاتلوں کوانصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔

Load Next Story