کراچی سرکلر ریلوے کے متاثرین کوخصوصی کارڈ جاری ہونگے

نادرا کی جانب سے جاری کارڈ پر50ہزاراور جمعہ گوٹھ میں80گز کا پلاٹ دیا جائیگا.


Syed Ashraf Ali November 12, 2012
کراچی سرکلر ریلوے کے احیاکامنصوبہ ، جاپان2.6ارب ڈالر قرضہ دے گا . فوٹو: فائل

CARDIFF: کراچی اربن ٹرانسپورٹ کارپوریشن(کے یو ٹی سی) نے کراچی سرکلر ریلوے(کے سی آر) کے متاثرین کی شفاف طریقے سے نوآبادکاری کیلیے نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کو ٹاسک دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

نادرا 4ہزار 653متاثرین کو خصوصی کارڈ جاری کریگا جس پر انھیں 50ہزار نقد اور جمعہ گوٹھ میں 80گز کا پلاٹ دیا جائیگا،کراچی سرکلر ریلوے کے احیاکے منصوبے کیلیے حکومت جاپان 2.6ارب یو ایس ڈالر قرضہ دیگی، آسان شرائط پر قرضے کا حتمی معاہدہ وفاقی حکومت اور جاپان کے درمیان دسمبریا جنوری میں ہوگا، متاثرین کی منتقلی کا آغاز آئندہ سال اپریل میں کیا جائیگا جو ڈیڑھ سال میں مکمل کرلیا جائیگا۔

جبکہ کے سی آر پر تعمیراتی کام جون 2013 میں شروع کیا جائیگا اور پورے منصوبے کی تکمیل تین سال میں ہوجائیگی، تفصیلات کے مطابق کے یو ٹی سی نے لیاری ایکسپریس وے نوآبادکار منصوبے کے تلخ معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ کراچی سرکلر ریلوے کے متاثرین کی نوآبادکاری کے نظام کو شفافبنانے کیلئے نادرا کو یہ ذمے داری سونپی جائے جو متاثرین کی مہیا کردہ لسٹوں کو اپنے ریکارڈ سے موازنہ کرکے خصوصی کارڈ جاری کرے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ متعلقہ اداروں اور لینڈ مافیا کی ملی بھگت سے متاثرین لیاری ایکسپریس کی لسٹوں میں بڑے پیمانے پر ردوبدل اور گھپلے کیے گئے جس کے باعث متاثرین کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہوا اور حکومت پر اربوں روپے کا مالی بوجھ بڑھ گیا، کے یو ٹی سی کے ذرائع نے بتایا کہ لینڈ مافیا نے کراچی سرکلر ریلوے اور پاکستان ریلوے کی مین لائن کے اطراف تجاوزات کے قیام کی کوششوں کا آغاز کر دیا،گذشتہ دنوں چند مقامات پر نئی تجاوزات کی نشاندہی ہوئی ہے تاہم متعلقہ اداروں کی معاونت سے لینڈ مافیا کی حوصلہ شکنی کردی گئی ہے اور تجاوزات کا سلسلہ رک گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں