گزشتہ ہفتے حصص مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد مندی سے انڈیکس نے2حدیں گنوا دیں
یوم پاکستان کے باعث 4 روز تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کا آغاز مایوس کن ہوا
HYDERABAD:
گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ کاروباری اتار چڑھاؤ کے بعد مندی کی زد میں رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 33 ہزار پوائنٹس کی حد سے گر کر 32800 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 78 ارب سے زائد روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
یوم پاکستان کے باعث 4 روز تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کا آغاز مایوس کن ہوا اور مارکیٹ پہلے ہی روز مندی کا شکار ہو گئی۔ مندی کا یہ سلسلہ جمعرات تک برقرار رہا۔ اس دوران تین کاروباری دنوں میں انڈیکس میں 278.52 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی تاہم کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی کے باعث انڈیکس نے74.67پوائنٹس ریکور کیے۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران کاروبارکے دوران انڈیکس 33100 پوائنٹس کی بلند سطح پر جا پہنچا تھا تاہم مندی کے سبب انڈیکس 32700 پوائنٹس کی کم ترین سطح پربھی دیکھا گیا تھا۔ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق کاروباری اتار چڑھاؤ کے باعث رونما ہونے والی مندی کے سبب گزشتہ ہفتے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 33000 اور 32900 پوائنٹس کی دو بالائی حدیں گنوا بیٹھا۔
گزشتہ ہفتے کے دوران کے دوران پاکستان اسٹاک ماکیٹ میں کے ایس ای100انڈیکس میں 203.85 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس 33080.40 پوائنٹس سے کم ہوکر 32876.55 پوائنٹس پر آگیا۔ کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں78 ارب 32 کروڑ 47 لاکھ 88 ہزار 769 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔
جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 68 کھرب 82 ارب 68 کروڑ 73 لاکھ 85 ہزار 658 روپے سے گھٹ کر 68 کھرب 4 ارب 36 کروڑ 25 لاکھ 96 ہزار 889 روپے رہ گیا۔ مجموعی طورپر 1303 کمپنیوں کا کاروبار ہواجس میں سے 519 کمپنیوں کے حصص میں اضا فہ671میں کمی اور 113 کمپنیوں کے حصص کے دام مستحکم رہے۔