لاہور دھماکے کے مبینہ خودکش بمبار کا سر مل گیا پولیس

جائے وقوعہ سے شناختی کارڈ بھی ملا ہے جس پر یوسف نامی شخص کا نام درج ہے،ایس ایس پی انویسٹی گیشن

جائے وقوعہ سے شناختی کارڈ بھی ملا ہے جس پر یوسف نامی شخص کا نام درج ہے،ایس ایس پی انویسٹی گیشن۔ فوٹو: اے ایف پی

ایس ایس پی انویسٹی گیشن حسن مشتاق سکھیرا کا کہنا ہے کہ لاہور خودکش حملے میں ملوث مبینہ بمبار کا سر مل گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں خودکش حملے کی ابتدائی تحقیقات کے دوران پولیس نے جائے وقوعے کے قریب سے سر اور شناختی کارڈ قبضے میں لے لیا جس سے متعلق کہا جارہا ہے کہ یہ شناختی کارڈ اور سر مبینہ خودکش بمبار کا ہوسکتا ہے۔


ایس ایس پی انویسٹی گیشن حسن مشتاق سکھیرا کے مطابق تحقیقات کے دوران جائے وقوعہ سے 30 فٹ دوری سے ایک سر ملا ہے جو مبینہ خودکش بمبار کا ہوسکتا ہے جب کہ ایک شناختی کارڈ بھی جائے وقوعہ سے ملا ہے جس پر یوسف نامی شخص کا نام درج ہے اور شناختی کارڈ والے شخص کا جسم 75 فیصد محفوظ رہا ہے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ یوسف نامی شخص سے متعلق تفتیش کر رہے ہیں جو مظفر گڑھ کا رہائشی ہے جب کہ اس حوالے سے مظفر گڑھ پولیس سے رابطے میں ہیں جس نے یوسف کے اہلخانہ سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔
Load Next Story