لندن کی میئرشپ کے 3 امیدواروں کا پاکستان کیساتھ قریبی تعلق
صادق خان اور جارج گیلوے کو پاکستانیوں کی بڑی حمایت حاصل جب کہ زیک عمران خان کے سابق برادر نسبتی ہیں۔
RAWALPINDI:
برطانوی سیاست میں انتہائی اہم سمجھے جانے والے لندن میئر کے عہدے کیلیے 3مضبوط امیدواروں کا پاکستان کے ساتھ قریبی تعلق ہے۔
لیبر پارٹی کے پسندیدہ امید وار صادق خان کے دادا تقسیم ہند کے موقع پر ہندوستان سے کراچی آگئے تھے۔ کنزرویٹیو پارٹی کے امید وار زیک گولڈ سمتھ عمران خان کے سابق برادر نسبتی ہیں جب کہ تیسرے امید وار جارج گیلوے طویل عرصے سے بھٹو خاندان کے قریب ہیں۔
لندن میں میئر کے الیکشن کی میڈیا کوریج تینوں امید واروں کے طبقوں پر مرکوز ہے کیونکہ ایک طرف200ملین پاونڈز دولت کیساتھ انتہائی امیر زیک ہیں تو وہیں صادق خان ایک بس ڈرائیور کے بیٹے ہیں جو 1960ء میں برطانیہ آئے۔ زیک گولڈ اسمتھ کی انتخابی مہم میں جمائما اور عمران خان کا 18سالہ بیٹا سلیمان عیسیٰ خان بھی حصہ لے رہے ہیں۔ صہیونیت اور عراق پر قبضے کی مخالفت کرنے پر جارج گیلوے کو کئی برطانوی پاکستانیوں کی حمایت حاصل ہے۔