ترکی دہشت گردوں کو تربیت دے کر یورپ بھیج رہا ہے اردنی شاہ عبداللہ

رجب طیب اردوان بنیادپرست اسلام کے ذریعے خطے کے مسائل کے حل پر یقین رکھتے ہیں، شاہ عبداللہ


INP March 28, 2016
رجب طیب اردوان بنیادپرست اسلام کے ذریعے خطے کے مسائل کے حل پر یقین رکھتے ہیں، شاہ عبداللہ. فوٹو: فائل

اردن کے شاہ عبداللہ نے ترکی پر یورپ میں داعش کے دہشت گرد بھیجنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو ترکی میں تربیت دیکر یورپ میں چھوڑ دیا جاتا ہے۔

شاہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ رجب طیب اردوان بنیادپرست اسلام کے ذریعے خطے کے مسائل کے حل پر یقین رکھتے ہیں اور اعتدال پسند عناصر کی طرف دیکھ رہے ہیں، خطے میں مذہبی آپشن استعمال کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکی داعش کے دہشت گردوں کو تربیت فراہم کر کے یورپ بھیج رہا ہے جو وہاں جا کر تخریبی کارروائیاں کر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں