قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج ہونگےگرما گرمی کا امکان

اہم امور زیر بحث آئیں گے،قومی اسمبلی میں انسداد دہشت گردی بل پیش کیا جائے گا

اہم امور زیر بحث آئیں گے،قومی اسمبلی میں انسداد دہشت گردی بل پیش کیا جائے گا. فوٹو فائل

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس(آج) پیر کو شروع ہوں گے ۔


سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس شام کے اوقات میں ہوں گے۔ قومی اسمبلی کا47واں اجلاس (آج) پیر کو شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کی صدارت قومی اسمبلی کی ا سپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کریں گی اجلاس میں اہم قومی امور زیر غور لائے جائیں گے۔

آئی این پی کے مطابق موجودہ سیاسی صورتحال میں اہم واقعات بالخصوص اصغرخان کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے اورملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 9سابق جرنیلوں کیخلاف ہونیوالی کارروائی کے تناظر میں ایوانوں کے اجلاس کو غیرمعمولی قراردیا جا رہا ہے۔ حکومت اوراپوزیشن کی جانب سے نہ صرف یہ واقعات زیر بحث آئینگے بلکہ اس حوالے سے ماحول میں گرماگرمی یقینی ہے ۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں انسداددہشتگردی بل بھی پیش کئے جانیکاامکان ہے۔ادھر سینیٹ کا سیشن پہلے ہی سے جاری ہے۔ سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینٹ نیئر حسین بخاری کی صدارت میں ہو گا۔
Load Next Story