افغان پارلیمنٹ پرراکٹوں سے حملہعمارت کو جزوی نقصان

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے


/Reuters March 28, 2016
افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے،فوٹو:ٹوئٹر

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پارلیمنٹ پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا تاہم حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغان وزارت داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ حملہ آوروں نے نامعلوم سمت سے افغان پارلیمنٹ پر راکٹ فائر کیئے جس میں سے ایک راکٹ پارلیمںٹ کی عمارت پر گرا جب کہ دوسرا پارلیمنٹ سے ملحقہ عمارت پر لگا،افغان حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے تاہم پارلیمنٹ کی عمار ت کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔واقعے کے بعد افغان فورسز نے پارلیمنٹ کی عمارت کو گھیرے میں لے لیا ہے اور اطراف کے علاقے میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔
دوسری جانب افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں کافی جانی نقصان ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں