قتل چاہے شیعہ کاہویاسنی کا قابل مذمت ہے الطاف حسین

ہم انسانیت پریقین رکھتے ہیں اورقتل کسی بھی جانب سے ہو اس کی حمایت نہیں کرسکتے


Express Desk November 12, 2012
کسی کو شعیہ یا سنی ہونے کی بنیاد پر قتل کرنے والے انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاکہ قتل چاہے کسی شیعہ کاہویاسنی کاوہ قابل مذمت ہے اورجوعناصر بھی معصوم وبے گناہ انسانوں کو شیعہ اورسنی ہونے کی بنیادپر قتل کررہے ہیں وہ انسانیت کاقتل کررہے ہیں۔

ایسے عناصرمسلمان توکجاانسان کہلانے کے مستحق نہیں، انھوں نے یہ باتمتحدہ کے مرکزنائن زیروپر رابطہ کمیٹی سے گفتگوکرتے ہوئے کہی، انھوں نے کراچی میں فرقہ وارانہ قتل کے واقعات کی شدیدمذمت کرتے ہوئے ان پر دلی افسوس کا اظہارکیا ، انھوں نے کہاکہ ہرانسان کااپنامذہب اوراپناعقیدہ ہوتاہے اورہماراروز اول سے لوگوںکو یہی درس دیا ہے کہ'' اپنے عقیدے کو چھوڑو نہیں اور دوسرے کے عقیدے کوچھیڑونہیں '' تمام عقائداوران کے ماننے والوں کااحترام کرو اوراس بات کویادرکھوکہ کسی بھی انسان کارنگ، نسل زبان، فقہ یا مذہب کچھ بھی ہو اس کاقتل پوری انسانیت کاقتل ہوتاہے ۔

ہم انسانیت پریقین رکھتے ہیں اورقتل کسی بھی جانب سے ہوہم کسی بھی بنیادپر اس کی حمایت نہیں کرسکتے، ہمیں بحیثیت انسان ہردوسرے انسان کی جان ومال کے تحفظ کیلیے ہرممکنہ کوششیں کرنی چاہئیں، انھوں نے کہاکہ ہم اتحادبین المسلمین اور اتحادبین المذاہب پریقین رکھنے والے ، اس کی تبلیغ کرنے اوراس پر عمل کرنے والے لوگ ہیں اوراسی کیلیے کوشاں ہیں، الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے توسط سے ایم کیوایم کے تمام سیکٹرز اور زونوں کوہدایت کی کہ تمام یونٹس شیعہ سنی فساد کی سازشوں کوناکام بنانے کے سلسلے میں اپنے اپنے علاقوں میں شیعہ اورسنی عوام کوجمع کرکے انھیں باہمی اتحادکوبرقراررکھنے کی اپیل کریں اوران سے کہیں کہ وہ افواہوں پریقین نہ کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |